مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا حلف روکنے کی تیاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا حلف روکنے کی تیاری کرلی۔ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں ایک قانونی مسودہ پیش کیا جائے گا، حکومت پہلے دن کے نجی کارروائی کے لیے مخصوص ہونے کے باوجود قانون سازی کے لیے وہ سرکاری مسودے لائے گی، جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد ارکان الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیش کے باوجود اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے، حکومتی ارکان اسمبلی کو اجلاس کے لئے لازمی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم اس سارے معاملے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کردار اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مجوزہ قانون سازی کو ماہرین پہلا قانونی بم شیل قرار دے رہے ہیں جس کے تناظر میں مزید قانونی و آئینی بم شیل چلائے جائیں گے، حکومت نے اجلاس کے لیے خصوصی حفاظتی بندوبست کیا ہے جس کا اطلاق ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے دوسرے حصوں پر بھی ہوگا اس سلسلے میں سارجنٹ ایٹ آرمز کیپٹن اشفاق اشرف کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، علاوہ ازیں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت نے اپنے ارکان کو آج سے شروع ہونے والے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے طلب کیاگیا ہے ،اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا نیا بل پیش ہونے کا امکان ہے، قومی اسمبلی میں آج نجی کارروائی کا دن ہے، پی ٹی آئی کے خلاف قرار داد حکومتی اراکین کی طرف سے نجی ایجنڈے کے طور پر پیش کی جائے گی، اراکین کی طرف سے پیش کردہ نجی قانون سازی، قرار دادیں اور تحاریک پیش کی جائیں گی۔
اسی طرح حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش کیا جائے گا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائے گا اور رکن اسمبلی بلال اظہر کیانی پیش کریں گے جب کہ رکن اسمبلی زیب جعفر الیکشن ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024قومی اسمبلی میں پیش کریں گی، اس کے علاوہ ایجنڈے میں توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی شامل ہے، اجلاس میں جے یو آئی کے نور عالم خان کی توہین عدالت قانون کی منسوخی کا بل پیش کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر