سی پیک کی حفاظت ہم کریں گے، مولانا ہدایت الرحمان کا اعلان

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) گوادر سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک کی حفاظت ہم کریں گے، گوادر کے ماحول کو ہم درست کر سکتے ہیں پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالا جائے۔تفصیل کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان حکومتی بنچز سے الگ ہو گئے۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مولاناہدایت الرحمان اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ماحول کو ہم درست کر سکتے ہیں پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالا جائے۔مولاناہدایت الرحمان نے کہا کہ گوادر کا نمائندہ ہونے کے باوجود حکومت نے مجھ سے مشاورت نہیں کی، کیا ہم نالائق ہیں؟ ہم سے مشورہ کر لیتے کہ معاملے کو کیسے حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی حفاظت ہم کریں گے دھرنے میں نقاب پوش لوگوں کی موجودگی قابل مذمت ہے، نوجوانوں کی منت کر رہے ہیں پہاڑوں سے اتر کر سیاسی عمل میں شامل ہوں، ہمیں گالیاں پڑ رہی ہیں، کالعدم تنظیم نے دو باردھمکیاں دیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر