جماعت اسلامی کا دھرنا، پولیس نے خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا، بسیں ضبط

لاہور (نیشنل ٹائمز) جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس نے جماعت کی خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا جس کے باعث خواتین نے ملتان روڈ پر ہی دھرنا دے دیا۔ ترجمان جماعت اسلامی نے بتایا کہ پولیس نے خواتین کوزبردستی اتارکر بسیں تھانہ چوہنگ میں بند کر دیں۔ بعد ازاں خواتین نے ملتان روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ امیر جماعت اسلامی حلقہ غربی لاہور عبد العزیز عابد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ، پنجاب پولیس اسٹیٹ بن چکی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے خواتین کارکنان سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ریاست بن چکی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، احتجاج ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے، پولیس ہماری بسیں واپس کرے، حکومت پنجاب خواتین کے لیے راولپنڈی دھرنے میں شرکت کے لیے رکاوٹیں کھڑی نہ کرے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر