غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویزالٰہی و دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی و دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ پیر کو اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت ہوئی، پرویز الہی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم نہ ہو سکی۔ چودھری پرویز الہی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے پرویز الہی کو لمبا سفر کرنے سے روک رکھا ہے، سابق وزیراعلی کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا، فریکچر کی جگہ انفیکشن ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے آج چودھری پرویز الہی اور شریک ملزم محمد خان بھٹی سمیت دیگر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر