لاہور ہائیکورٹ، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست خارج

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے اعظم سواتی کی اے ٹی سی جج خالد ارشد کی عدالت سے عبوری ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے کہا کہ میں نے یو ایس بی دیکھی ہے، جن لوگوں نے تقاریر کی ہیں وہ قصور وار ہیں، جج صاحب نے اپنا ذہن واضح کر دیا ہے لہذا مذکورہ عدالت عبوری ضمانت کی درخواستیں نہیں سن سکتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی جج خالد ارشد کی عدالت سے کیس ٹرانسفر کرنے کا حکم دے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے آپ کے دلائل کیا ہیں؟ جس پر اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ عدالت یہ کہے کہ ہم نے خود یو ایس بی دیکھی اور اس میں آپ کی تصاویر ہیں، آپ کی تقاریر ہیں، آپ قصور وار ہیں، ایسی صورت میں جج صاحب نے اپنا ذہن واضح کردیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جج صاحب پر الزام لگانے سے پہلے اپنی گراونڈ بتائیں، آپ کیس میں شامل تفتیش ہوں، جس پر اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ ہم بار بار شامل تفتیش ہو رہے ہیں۔ وکیل اعظم سواتی نے عدا لت سے استدعا کی کہ ہمیں تیاری کیلئے مزید مہلت دی جائے جس پر جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ مزید مہلت نہیں مل سکتی۔ بعدازاں عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتیں اے ٹی سی جج خالد ارشد کی عدالت سے ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر