جماعت اسلامی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی کی سربراہی میں قائم بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ اس بات کا اعلان جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز سے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتائوں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلی کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چا ہئیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل سروس اور روڈ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ گوادر میں فائرنگ ہوئی ہے، مسائل حل کریں، مائوں اور بہنوں پر تشدد کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر