ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، اعلامیہ پاور ڈویژن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاور ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں ۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔دوسری جانب ارکان پارلیمان نے مفت بجلی استعمال کرنے کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق سے شکایت کیا کہ فیک نیوز کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے اسپیکر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ایم این ایز کا کہنا ہے انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے اور منتخب ہونے پر ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی خود دیتے ہیں اس کے باوجود وزارت توانائی نے ارکان پارلیمان کیلئے بجلی مفت ہونے کی جھوٹی خبروں کی فوری تردید نہیں کی ۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر