روف حسن کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ترجمان پاکستان تحریک انصاف روف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جبکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سیدہ عروبہ کنول کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایف آئی اے نے روف حسن اور دیگر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا، رف حسن اور دیگر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سیدہ عروبہ کنول کو بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت پیش کیا گیا، سیدہ عروبہ کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ میں ریاست مخالف ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹ لگائے گئے ہیں جن کا فرانزک بھی کرانا ہے، مزید 8 دن کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، پیکا ایکٹ کے تحت 30 دن کا ریمانڈ حاصل کرسکتے ہیں، جب تک ملزمان کی کسٹڈی نہیں ہوگی تو ہم انکوائری کیسے کریں گے۔ جج مرید عباس نے استفسار کیا کہ روف حسن کا انڈیا سے ویزہ یا ٹکٹ بھی آیا ہے، راحول نامی بندے کے ساتھ آپ کی چیٹ ہے اس کا اقرار کرتے ہیں؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی رف حسن کا انڈیا سے سفری ٹکٹ آیا ہے۔ جج مرید عباس نے سوال کیا کہ رف حسن صاحب، آپ کبھی بھارت گئے ہیں؟ راحول نامی بندے کے ساتھ آپ کی چیٹ ہے، اس کا اقرار کرتے ہیں؟ روف حسن نے جواب دیا کہ میں ریجنل تھنک ٹینک چلاتا ہوں، راحول انگلینڈ میں رہتا ہے اس نے گیسٹ سپیکر کے طور پر مجھے بحرین بلایا تھا، میں کنگ کالج لندن کا سینئر فیلو ہوں، میری ذمہ داری الیکٹرانک میڈیا سے ڈیل کرنا ہے، میرا سوشل میڈیا سے کوئی تعلق نہیں، میں سوشل میڈیا ہینڈل نہیں کرتا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عروبہ پی ٹی آئی کے ایکس اکاونٹ کو ہینڈل کرتی ہیں، انہوں نے ابھی تک اکاونٹس کو سرنڈر نہیں کیا۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ خاتون ایک ملازم کے طور پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکانٹس ہینڈل کرتی ہے، سارا کیس صرف موبائل فونز پر آ کر رک جاتا ہے جبکہ سب موبائل فون ایف آئی اے کے پاس ہیں۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے روف حسن سمیت دیگر گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر دی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فریڈم آف سپیچ میں بھی سب سے پہلے ریاست کو دیکھنا ہوتا ہے، روف حسن نے کہا کہ مجھ پر سوشل میڈیا کی ذمہ داری نہیں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے روف حسن کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جبکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سیدہ عروبہ کنول کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما رف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر