وطن عزیز کے دفاع کے لئے جانیں داو پر لگانے والے حقیقی ہیرو ہیں، عبدالعلیم خان

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے سیکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ضلع ٹانک میں کامیاب کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی کے ادارے ایک مرتبہ پھر اپنی ذمہ داریوں سے اعلی انداز میں عہدہ برآ ہوئے ہیں، معصوم شہریوں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی نرمی اور رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور انہیں سلام پیش کرتا ہے، عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے جانیں داو پر لگانے والے ہم سب کے حقیقی ہیرو ہیں، صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کے لئے ہم سب ہمیشہ پرعزم ہیں۔ آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک امن دشمنوں کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر