ڈھاکا میں مظاہرے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ رواں برس ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے تیار

ڈھاکا (نیشنل ٹائمز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا میں جاری پرتشدد مظاہروں کے باوجود رواں برس ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش میں سیاسی بدامنی کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے رواں برس اکتوبر میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ 3 سے 20 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں اسٹیڈیمز 18 روز میں 23 میچز کی میزبانی کریں گے۔ دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چودھری نے ویمنز ورلڈکپ سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ ہم میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے اور اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن اور چیف ایگزیکٹیو کولمبو میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو ڈھاکہ واپس پہنچے ہیں۔ قبل ازیں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ ڈھاکا میں جاری حالیہ بدامنی کے باعث بنگلہ دیش میں ویمنز ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے، طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی افراد کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ آئی سی سی بورڈ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے پاس دنیا بھر میں سیکیورٹی کا خود مختار مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے، اسی کے ذریعے ہم بنگلہ دیش کی حالیہ صورتحال کو جانچ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر