انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی

لندن (نیشنل ٹائمز) انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی۔ ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاک بھارت ٹیسٹ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں، حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب سیاست حائل ہو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئندہ برس فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے ، بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرانے کی کوشش میں ہے ،دیگر باقی ٹیموں کو پاکستان کے سفر میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، انگلینڈ نے بھی مکمل ایونٹ پاک سرزمین پر ہی ہونے کی حمایت کردی۔ اس حوالے سے ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش ظاہر کردی۔ گذشتہ کچھ عرصے سے روایتی حریفوں کے انگلینڈ میں ٹیسٹ کی باتیں ہورہی ہیں، لارڈز، اوول اور ایجبسٹن میزبانی کی خواہش بھی ظاہر کرچکے۔ رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہر کوئی اس میچ کی میزبانی چاہتا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ انگلینڈ میں ایسے میچ کا انعقاد ناممکن ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ، بی سی سی آئی اور دونوں ممالک کے درمیان سیاست چلتی رہتی ہے، گذشتہ ہفتے ہم سری لنکا میں آئی سی سی میٹنگز کیلیے تھے جہاں پر ہم نے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کو ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب اس میں سیاست کا عنصر آجائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر