اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پارلیمنٹ کے ممبران کی بجلی مفت نہیں ہوتی، میں 35 سال کے بل دکھا سکتا ہوں۔ بیورو کریٹس اور ججوں کی مفت بجلی ختم کرنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سماجی تابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی بجلی مفت نہیں ہوتی، 35 سال کے بجلی کے بل دکھا سکتا ہوں جو اپنی جیب سے ادا کیے۔ رہنما مسلم لیگ(ن)مزید کہنا تھا کہ بیوروکریٹس اور جج صاحبان کے بجلی بلوں کا ان سے پوچھیں۔
ارکان پارلیمنٹ کی بجلی مفت نہیں ہوتی، 35 سال کے بل دکھا سکتا ہوں، خواجہ آصف



