گھوٹکی، پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے میں 2 اہلکار شہید

گھوٹکی (نیشنل ٹائمز) گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سندھ کے علاقے گھوٹکی کچے کے تھانہ آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں میں ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر شامل ہیں۔ ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں ڈاکوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا جبکہ زخمی ڈاکوں کا تعاقب جاری ہے۔ دوسری جانب ڈاکوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں پولیس کے افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ ڈاکو راحب شر کے کئی ٹھکانے تباہ کئے ہیں، ڈاکوں کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر