نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں منصب سے ہٹا کر پابند سلاسل کیا گیا تھا، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں وزیراعظم کے منصب سے ہٹا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا تھا اس وقت ترقی کی شرح 6.3 اور مہنگائی 3 فیصد تھی۔

اتوار کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏سات سال پہلے 28 جولائی 2017 کو دو تہائی اکثریت رکھنے والے منتخب وزیراعظم محمد نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں منصب سے ہٹا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا تھا۔ تب ترقی کی شرح 6.3 اور مہنگائی 3 فی صد تھی، لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی تھی، دہشت گردی کا سر کچلا جا چکا تھا، آئی ایم ایف کو الوداع کہہ دیا گیا تھا، سی پیک کی شکل میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی تھی، تمام عالمی ادارے پاکستان کے شاندار معاشی مستقبل کی نوید دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری میں سر اٹھا کر کھڑا تھاتب ہنستے بستے، ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتے پاکستان کو پستی کی کھائی میں دھکیل دیا گیا، پچیس کروڑ عوام مسلسل اس کی سزا بھگت رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر