دہشتگرد عناصر کو کبھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: عمر ایوب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ضلع کرم تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکار احسان جیسے دلیر جوان قوم کا فخر ہیں۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ شہدا کی دفاع وطن کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ اور غم کی گھڑی میں شہدا کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے اللہ تعالی سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا، زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر