پی ٹی آئی پر پابندی کافی نہیں، بانی کو قرار واقعی سزا دینی ہوگی، گورنر سندھ

کراچی(نیشنل ٹائمز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کافی نہیں، بانی کو قرار واقعی سزا دینی ہوگی۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کی معیشت کو کمزور کیا جارہا ہے ان کے لیڈروں کی جانب سے جو دنیا میں خطوط لکھے جارہے ہیں اس سے پی ٹی آئی تو مضبوط ہوگی لیکن پاکستان کمزور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی پارلیمنٹ سے اس میں قرارداد منظور کروائیں اس سے پاکستان مضبوط ہوگا یا کمزور ہوگا یہ آپ لوگ فیصلہ کریں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں کی صلاحیتوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی ایک مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ملک اس وقت معاشی مسائل میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان دنیا کی بہترین معیشت بن سکتا ہے مگر ہم بٹے ہوئے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہمیں خود کو اور پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے، اگر ہم خود نہیں بدلیں گے تو وقت ہمیں بدل دے گا۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر