اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

بنوں(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے اس پر تحفظات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں امن جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ غلط پالیسیاں بنانے والے لوگ امریکہ کے غلام ہیں، ان غلاموں نے ایسی پالیسیاں بنائیں جن کی وجہ سے قربانیاں دینی پڑیں، تاریخ گواہ ہے امریکی غلاموں نے پالیسی پر عمل کر کے ہم پر آپریشن کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عقلمند انسان وہ ہوتا ہے جو کسی اور کے تجربے سے سیکھتا ہے ہم بیوقوف ہیں نہ پاگل ہم نے آپریشن کے تجربے میں دیکھا کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس لیے بطور وزیر اعلی اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کی کئی صدیوں پرانی تاریخ ہے، پاکستان کوآزاد کرانے میں پشتونوں نے بھرپورکردارادا کیا تھا، 1965کی جنگ میں قبائلی عوام نے حصہ ڈالا، انہوں نے کہا قربانی دینا ہمارے خون اور تاریخ میں ہے، ہم اس ملک کیلیے قربانیاں دیں گے لیکن اپنے فیصلے خود کریں گے، ہم نے اپنا گھر بار چھوڑا اور خانہ بدوش ہوئے، ہم رزق کمانے دوسرے صوبوں میں گئے، دوسروں صوبوں میں جو رویہ رکھا گیا اس پر بھی تحفظات ہیں، ہمارا حق کھایا گیا ہمیں اس پر بھی تحفظات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آبا اجداد نے ہمیں قربانی دینا سکھایا ہے، ہم اس ملک اور مٹی کیلیے قربانیاں دیں گے، اپنے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی اور نہیں کرے گا، ہمارے اندر اور باہر ایسے عناصر موجود ہیں جو حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کرتے ہیں ۔ بنوں کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں صورتحال کو بگڑنے سے بچایا، ہمارے اندر اور باہر ایسے عناصر موجود ہیں جو ہر بات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی بنائی گئی جیسا آپ نے کہا ویسا ہوا، آپ کے 16 نکات میں تھا کہ مدارس یا گھر ہوں صرف انتظامیہ اور پولیس جائے گی تو ایسا ہی ہوگا، مدارس کے بچے ہمارے دلوں کے قریب ہیں کیونکہ وہ دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، مدارس کے بچوں کیلیے ہم نے بجٹ میں بھی پیسہ رکھا ہے، بچے جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ ہمارے دین کی تعلیم ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلے دن کہا تھا اپنی اصلاح کر لو جو نہیں کرے گا سزا کیلیے تیار رہے، اعلان کرتا ہوں کوئی کسی ادارے کا نام لے کر مسلح شخص کے پی میں نظر نہ آئے، پولیس کو دوبارہ احکامات جاری کرتا ہوں میں آپ کے ساتھ ہوں، یہ بھی اعلان کرتا ہوں کے پی عوام میری عوام ہے یہ میری ٹیم ہے، کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں منشیات فروش کو نہ چھوڑو۔انہوں نے کہا کہ کسی شخصیت، پالیسی یا رویے سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن شہدا اور پولیس کے خاندانوں کے خلاف کچھ برداشت نہیں کر سکتے، شہدا کا ساتھ دیں گے اس دھرتی پر یہ لوگ ہمارے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے، شہدا کیلیے غلط بات کی گئی تو میرے دل میں درد ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر