راولپنڈی پولیس کے شہر بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات، سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے شہر بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات،راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے شہر بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات،راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی،راولپنڈی پولیس کے 3000 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں،شہر بھر میں مری روڈ، میٹرو سٹیشنز اور دیگر اہم مقامات و تنصیبات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی جاری ہے،تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،غیر قانونی اجتماع یا ریلی میں شرکت یا اس کی ترغیب دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، فول پروف سیکورٹی اور موثر ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر