190ملین پائونڈ مالیاتی سکینڈل کیس، وکلاء کی عدم پیشی کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے 30جولائی تک ملتوی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) خصوصی احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ مالیاتی سکینڈل کی سماعت،سنئیر وکلائ￿ کی عدم پیشی کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے 30جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کی سماعت جمعہ کے روز اڈیالہ جیل میں کی۔سماعت کی کاروائی شروع ہونے کے دوران وکلائ￿ صفائی عدالت میں پیش نہ ہوئے،جس پر عدالت نے کاروائی روک کر سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی،ایک گھنٹہ کے وقفہ کے بعد دوبارہ سماعت کرتے ہوے عدالت نے ملزمان کے وکیل سے پوچھا کہ اپ کے وکلائ￿ کہاں جس پر معاون وکیل خالد یوسف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ سنئیروکلائ￿ راستے میں ہیں.وہ کچھ دیر میں پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ سماعت کے آغاز میں دونوں ملزمان بھی عدالت میں لیٹ پیش ہوئے،احتساب عدالت کے جج علی محمد وڑائچ نے وکلا صفائی کو گواہان پر جرح کی آخری وارننگ دیتے ہوے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 30جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔22جولائی کو سماعت میں سابق وفاقی وزرائ￿ پرویز خٹک،زبیدہ جلال پر جرح مکمل کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اب تک ریفرنس میں 34گواہوں کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں جبکہ ملزمان کے وکلا نے 33گواہان پر جرح کی کاروائی بھی مکمل کر لی ہے واضح رہے کہ نیب نے اس ریفرنس میں 10گواہان کے نام پہلے ہی واپس لے لئے ہیں قبل ازیں نیب نے 59گواہوں کی فہرست ریفرنس کے ساتھ منسلک کی تھی تاہم 10گواہوں کے نام ترک کرنے کے بعد اب یہ فہرست 49گواہان پر ک ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر