سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(نیشنل ٹائمز)سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم پر تشدد کرنے والی خاتون انیلہ ریاض کو پولیس نے گرفتار کرلیا،پنجاب اسمبلی کے سامنے اسٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کا مقدمہ پولیس نے انیلہ ریاض اور ان کے نامعلوم ساتھیوں کیخلاف درج کرلیا ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے گزرتے ہوئے اسٹیج اداکار طاہر انجم پرتشدد کیا گیا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے گئے تھے جبکہ انہیں جان سے بھی مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔
پولیس نے اداکار طاہر انجم کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔تھیٹر اداکار طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے تو پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک خاتون نے طاہر انجم کودیکھتے ہی ان کو تھپڑ مارے اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے تو انہوں نے پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کی ویڈیو بنائی جس پرکیمپ میں شامل خاتون نے انہیں دیکھتے ہی ان پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی تھی۔پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے اداکار کے کپڑے پھاڑ دئیے۔ پی ٹی آئی ورکر نے الزام لگایاتھاکہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گرد کہا۔بعد ازاں وہاں موجود لوگوں نے بڑی مشکل سے اداکارطاہر انجم کو وہاں سے نکالا۔
تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کا نام انیلا ریاض ہے جبکہ اداکار طاہر انجم مسلم لیگ ن کلچر ونگ پنجاب کے صدر ہیں۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم کا کہنا تھا کہ میں یہاں سے گزر رہا تھا پی ٹی آئی کے لوگوں نے حملہ کردیا تھا۔پی ٹی آئی کارکن نیلی پری کے تشدد سے میرا دانت ٹوٹ گیاتھا اگر کوئی مرد ہوتا تو اس کو جواب دیتا۔خاتون کی وجہ سے خاموش رہا۔ میں صرف ویڈیو بنا رہا تھا جس پر نیلی پری نے حملہ کردیا،میں قانونی کارروائی ضرور کروں گا۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر