اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے آنا قانونی تقاضا ہے یہ نہ ڈھیل ہے نہ کوئی ڈیل، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہماری جماعت کو ناپید کرنا چاہتے ہیں پھر کیا بات کی جائے؟ وہ آکر کہیں کہ الیکشن میں فراڈ ہوا اور مستقل میں ایسا نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے آنا قانونی تقاضا ہے یہ نہ ڈھیل ہے نہ کوئی ڈیل، بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات تھے یہ ختم ہونا ہی تھے، بانی پی ٹی آئی کی ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے بات نہ کرنے کی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہماری جماعت کو ناپید کرنا چاہتے ہیں ان سے کیا بات کی جائے؟وہ آئیں اور تسلیم کریں کہ الیکشن میں فراڈ ہوااور مستقل میں ایسا نہیں ہوگا، وہ اس فراڈ الیکشن سے مستفید ہورہے ہیں،ہم پارلیمان اور مختلف کمیٹیوں میں ہیں بات ہوتی رہتی ہے، یہ کہنا کہ بانی پی ٹی آئی کسی کو گلے لگائے یہ ضروری نہیں ، اگر مقصد ایشوز کو حل کرنا ہے تو ہر سطح پر بات ہوسکتی ہے۔
پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے آنا قانونی تقاضا ، یہ نہ ڈھیل ہے نہ کوئی ڈیل ہے، سلمان اکرام راجہ



