اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ کسی جماعت پر بھی پابندی نہیں لگنی چاہیے جس بھنور میں ہم پھنسے ہیں سیاسی جماعت پر پابندی سے نقصان ہو گا،پی ٹی آئی مقبول ترین پارٹی ہے،70فیصد پاکستانی حمایت کرتے ہیں،جب تک آئین کو روندا نہیں جاتا، کسی پر آرٹیکل 6نہیں لگنا چاہیے۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،پی ٹی آئی مقبول ترین پارٹی ہے،70فیصد پاکستانی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیت میں رہنے والی جماعتیں اکثریت والی پارٹی پر پابندی لگانا چاہتی ہیں،کسی سیاسی پارٹی پر پابندی لگانے کیلئے باقاعدہ ایک فورم ہوتا ہے،جس بھنور میں ہم پھنسے ہیں سیاسی جماعت پر پابندی سے نقصان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 4مرتبہ مداخلت ہوئی وہاں آرٹیکل 6نہیں لگایا گیا،کیا آرٹیکل 6صرف سیاسی جماعتوں یا سیاستدانوں کیلئے ہے،جب تک آئین کو روندا نہیں جاتا، کسی پر آرٹیکل 6نہیں لگنا چاہیے۔
کسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے جس بھنور میں پھنسے ہیں جماعت پر پابندی سے نقصان ہو گا، سابق گورنر سندھ محمد زبیر



