پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامہ بازی، جمعہ کو بھی شو فلاپ ہوگا: طلال چودھری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن آکے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامہ بازی ہے، جمعہ کو بھی شو فلاپ ہوگا ۔اپنے ایک بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ دوپہر کے کھانے کے بعد اور شام کی چائے سے پہلے کون سی بھوک ہڑتال ہوتی ہے؟ جس کے لئے یہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں وہ جیل میں کاجو، بادام اور دیسی مرغ کھا رہا ہے، ان فراڈیوں اور بہروپیوں کا کام فوٹو سیشن اور پارٹ ٹائم انقلاب ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ہڑتال کرنا ان کا آئینی حق ہے لیکن صرف 4 گھنٹے کی بھوک ہڑتال وہ بھی لنچ کے بعد، پی ٹی آئی کے ان رہنماں کو بانی پی ٹی آئی کے اعترافی بیان پر بھوک ہڑتال کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی واقعہ کا اعترافی بیان دینے کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار اور بانی پی ٹی آئی کے دوغلے پن پر بھی بھوک ہڑتال کرنی چاہئے، تحریک انتشار کے سرغنہ کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعات کا اقبال جرم ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بھانجے کور کمانڈر ہائو س کے باہر موجود تھے جو لوگوں کو ٹارگٹ پر پہنچنے کی ہدایات دیتے رہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کبھی بھوک ہڑتال اور کبھی پاکستان کو بند کرنے کی سازش کرتے رہے، بانی پی ٹی آئی کے ماضی کے ناقد محمود خان اچکزئی بھوک ہڑتالی کیمپ میں نوکری کی تلاش میں ہیں۔رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یہ جتنی مرضی ہڑتالیں کرلیں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، تحریک انتشار کا جمعہ کو بھی فلاپ شو ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر