بانی پی ٹی آئی کا وکلا کے بغیر نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نئے توشہ خانہ ریفرنس میں تفتیش کے سلسلے میں ایک گھنٹہ اڈیالہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی شامل تفتیش نہ ہوئے، نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔نیب ٹیم اپنے ساتھ اہم ریکارڈ اور جیولری کی خریداری کے ثبوت لے کر آئی تھی، توشہ خانہ ٹو بلگری جیولری انکوائری میں نیب نے پہلے 8 اور پھر 7 دن کاریمانڈ حاصل کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے مسلسل انکار پر نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، عمران خان اور بشری بی بی نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا موقف اختیار کیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر