پاکستان کا سب سے بڑا میڈیسن ویئرہائوس فنکشنل، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے افتتاح کر دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ادویات کی فراہمی کا سب سے بڑا میڈیسن وئیر ہاؤس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مراکہ میں محکمہ صحت کے سینٹرل وئیر ہائوس کا دورہ کیا اور اضلاع کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے راولپنڈی،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن ویئر ہائوس جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبے بھر میں ادویات کی فراہمی کے لئے9 میڈیسن وئیر ہائوس باقاعدہ فنکشنل ہوگئے۔ جہاں 17 ارب سے زائد کی میڈیسن اور ایکیوپمنٹ سٹور کرنے کی گنجائش ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود فورک لفٹر چلا کر ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی نگرانی میں اضلاع کے لئے میڈیسن کے خصوصی ٹرک روانہ کیے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کو فراہم کیے جانے والے فرنیچر، طبی آلات اور دیگر سامان کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وئیر ہائوس میں سٹور کردہ ادویات کی مدت معیاد اور سٹینڈرڈ ٹمپریچر سسٹم چیک کیا۔سیکرٹری صحت علی جان خا ن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے جدید ترین ویئر ہائوس سے ادویات کو سٹینڈرڈ ٹمپریچر پر سٹور اور ترسیل کیا جا سکے گا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے فری میڈیسن پراجیکٹ کے تحت 9سینٹرل ویئر ہائوس قائم کیے گے ہیں۔ وئیر ہاوسز میں تقریباً 10 ارب روپے سے زائد کی میڈیسن سٹور کی گئی ہے۔ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لئے 7ارب روپے سے زائد کے نئے اور جدید طبی آلات، فرنیچر، تھری کلر ڈسپوزیبل بیڈشیٹ اور دیگر سامان بھی وئیر ہاوس سے ہسپتالوں کو مہیا کی جائیں گی۔ وئیر ہائوسز سے صوبے کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کو سٹینڈرڈ فرنیچر، جدید طبی آلات، میڈیسن ٹرالی اورڈسپوزبیل بیڈشیٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔ سینٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،معاون خصوصی ذیشان ملک، ڈاکٹر عدنان خان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت علی جان، سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر