سیلابی خطرے کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہور (نیشنل ٹائمز) پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلابی خطرے کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں اور خطرے والے اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کی پیش گوئی کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سپیل25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہاولپور،راولپنڈی، شیخوپورہ،لاہور،جوہرآباد،اٹک،چکوال،فیصل آباد،سیالکوٹ اور اوکاڑہ میں بارش ریکارڈ کی گئی تاہم پنجاب کے تمام دریا ئوں اور بیراجز میں پانی کا بہا ئو معمول کی سطح پر ہے۔اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 56 فیصد،تربیلا میں68 فیصد اورستلج،بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح37 فیصد تک ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث رودکوہیوں میں درمیانے درجے کے سیلابی ریلے گزر سکتے ہیں، پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے ہیں اور ولنرایبل اضلاع میں سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں،عوام الناس سے التماس ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں،خراب موسم میں غیر ضروری سفر ،بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر