حکومت کا طلبا میں ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان

کراچی(پی این آئی) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پرائم یوتھ پروگرام میں لا رہے ہیں،حکومت پاکستان ای سپورٹس کی پہلی فیڈریشن بنانے پر کام کر رہی ہے، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے نوجوان اپنا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار رانا مشہود نے جامعہ این ای ڈی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم ، دانش اسکولز بنائے، پنجاب حکومت انڈومینڈ فنڈ بنایا،پنجاب کے ماڈل سکولوں کا مقابلہ دنیا کے سکولوں سے ہے،پنجاب حکومت انڈومینڈ فنڈ کو اب پاکستان حکومت انڈومینڈ فنڈ بنا دیا،پورے پاکستان میں دانش سکول بنانے کا رہے ہیں،اس سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پرائم یوتھ پروگرام میں لا رہے ہیں،سپورٹس ایک انڈسٹری کا درجہ پا چکی ہے۔رانامشہود کا کہناتھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ تو بے تحاشہ ہے ان کو پلیٹ فارم کی ضرورت ہے،حکومت پاکستان ای سپورٹس کی پہلی فیڈریشن بنانے پر کام کر رہی ہے،اس سال دس سپورٹس اکیڈمیز بنا رہے ہیں،ہر سپورٹس کی علیحدہ علیحدہ اکیڈمی ہوگی،پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے،حکومتوں کا کام نوجوان کو پلیٹ فارم دینا ہوتا ہے،جہاں تعلیم پر اتنا خرچ کرتے ہیں،اسکلڈ لیبر دنیا کی ڈیمانڈ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا مشہود کا کہناتھا کہ اس وقت کے وزیرخزانہ ن یکہا پاکستان دیوالیہ ہونہیں رہاہوگیاہے،پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو پیٹرول 1200 روپے فی لیٹرہوجاتا،بجلی کا یونٹ چار سو روپے کاہوتا،گزشتہ 6سال میں ہائرایجوکیشن کو پیسہ کیوں نہیں دیاگیا،میاں صاحب کوکیوں نا اہل کیاگیا؟؟،سودن کے اندر ہائر ایجوکیشن کیفنڈز پرکٹ لگ رہاتھا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے منع کیا ایک پیسہ نہیں کاٹیں گے،اگلے سالوں میں جوہماری کمٹمنٹ رہی ہے وہ پوری ہوتی رہیں گی،سب سے بڑا کٹ تعلیم پر لگا،مہنگائی چار سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ آج کا نوجوان خوشحالی اور بہتر مستقبل چاہتا ہے، ملک کے نوجوانوں کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، نوازشریف کو جھوٹے مقدمے میں نااہل کر دیا گیا، گزشتہ 6 برسوں میں ہائرایجوکیشن کو پیسہ نہ دینے پر کیا کسی نے آواز اٹھائی؟۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے عوام بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں، عدالت نے کہا جماعتوں کے عسکری ونگز پر پابندی ہونی چاہئے، سیاست کی آڑمیں دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پی ٹی آئی نومئی واقعات پر پہلے معافی مانگے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر