عمران خان کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی ہے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غیر قانونی ریمانڈ دیا، ریمانڈ کےلیے جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ غیر قانونی ہے جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیا کہ آپ کیس کے بنیادی حقائق بیان کریں جس پرسلمان صفدر نے کہا کہ کیس کے بنیادی حقائق یہ ہیں کہ 9 مئی کو درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود تھے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بائیو میٹرک روم سے غیر قانونی طور پر درخواست گزار کو اغوا کیا گیا۔

سلمان صفدر نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اس وقت عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی تھی، 9 مئی سے 12 مئی تک درخواست گزار کا رابطہ دنیا سے منقطع تھا عمران خان کی گرفتاری پر عوام کا ردعمل آیا جس سے عمران خان بالکل لاعلم تھے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ کیا آپ کو علم میں ہے گرفتاری پر کیا کچھ ہوا ہے؟ عمران خان کو جیسے ہی 9 مئی کے واقعات کا علم ہوا تو فوری مذمت کی اور مایوسی کا اظہار کیا۔
اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ 9 مئی کے بعد عمران خان پر کتنے کیس رجسٹرڈ ہوئے؟پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 9 مئی کے بعد 37 مقدمات درج ہوئے ہیں، لاہور کے 18 کیس تھے جن میں 7 میں عمران خان نامزد ہیں تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ میرے 300 وکالت نامے تھے وہ ختم ہوچکے ہیں، اب مجھے پتا نہیں ہے کہ اور کتنے وکالت نامے چاہیے ہوں گے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ یہ بتائیے کہ پورے پنجاب میں کتنے کیس میں عمران خان نامزد ہیں اور کتنوں میں سپلیمنٹری بیان کے ذریعے نامزد کیا گیا؟ یہ بتائیے کہ کتنے کیس میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی جا چکی ہے؟. جسٹس انوار الحق پنوں نے کہا کہ کتنے کیسوں کے مکمل چالان جمع ہوئے اور کتنے کیسوں کے چالان نامکمل ہیں؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق 20 کیسوں میں ضمنی بیانات کے ذریعے نامزد کیا گیا ہے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اب تو یہ 37 سے بھی آگے جاچکے ہیں سلمان صفدر نے کہا کہ 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا ان میں سے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج ہوئی ہیں باقی 9 کیس کبھی سامنے ہی نہیں لائے گئے اور نا ہم نے ان مقدمات میں ضمانت کرائی 14 ماہ تک ان 9 کیسوں میں گرفتاری ڈالی ہی نہیں گئی 14 ماہ بعد 9 کیسوں میں گرفتاری ڈالی گئی جو کبھی ظاہر ہی نہیں کیے گئے یہ سب کچھ ہمارے لیے حیران کن ہے۔
جسٹس انوار الحق پنوں نے دریافت کیا کہ یہ بتائیے کہ درخواست گزار آپ کے پاس 14 ماہ سے ہے اب تک شامل تفتیش کرنے یا نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں؟ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ ان کیسوں میں جیسے جیسے شواہد سامنے آتے رہیں لوگوں کے بیانات ہوتے رہے، اس حساب سے گرفتاری ڈالی گئی. جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ کیا یہ کیس ساری زندگی چلتے رہیں گے؟ جسٹس انوار الحق پنوں نے کہاکہ جن کیسوں میں ابھی ریمانڈ لیا گیا ہے ان میں تو پہلے ہی ملزم شامل تفتیش ہوچکا ہے جسٹس طارق سلیم شیخ یہ بتائیے کہ 37 مقدمات میں ایک ہی نوعیت کے الزام ہیں تو پھر بار بار تفتیش کی کیا ضرورت ہے؟ اس موقع پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہوگئے۔
بعد ازاں پراسیکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا کیس عدالت کے سامنے آیا ہے کہ حالات واقعات کے باعث ویڈیو لنک پر ملزم کو لایا گیا، ویڈیو لنک پر بھارتی عدالت نے رولز بنائے ہیں، ملزم کے وکیل نے خود عمران خان کو ویڈیو لنک پر عدالتوں میں پیش کرنے کی درخواست دی ہے عدالت نے عمران کان پر درج مقدمات سے متعلق پراسیکیوٹر جنرل سے تفصیلی رپورٹ کرلی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کتنے مقدمات کا چالان جمع ہوچکا ہے وہ تفصیلات بھی جمع کروائی جائیں؟ یہ بھی بتائیں کہ کتنے مقدمات میں عمران خان نامزد ہیں اور کتنے مقدمات میں بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا ہے؟تمام مقدمات کی تفصیلی رپورٹ کی صورت میں عدالت جمع کروائی جائے بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر