خیبرپختونخوا کے حالات اچھے نہیں، وزیراعلی خود دہشت گردوں کو بھتہ دے رہا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور(نیشنل ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی خود دہشت گردوں کو بھتہ دے رہا ہے۔گزشتہ روز جاب فئیر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے دور میں خیبرپختونخوا میں امن تھا، 2012 کے خیبرپختونخوا اور اب کے خیبرپختونخوا میں بہت فرق ہے، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ شام کو ڈی آئی خان میں کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا اور ہم بھی کہتے ہیں کہ اب بدامنی بہت بڑھ گئی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلی کو واقعے کے فوری بعد بنوں جانا چاہیے تھا، سوشل میڈیا پر وقوعہ سے متعلق فیک خبریں چلیں جس سے پریشانی بڑھ گئی تھی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں پر پولیس اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے گئے۔فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا کہ فوج مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہے اور جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے مگر وزیر اعلی کو یہ بات اب سمجھ آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کو حاصل اختیارات کے حوالے سے مجھے بہت زیادہ علم ہے اور یہ کوئی لے بھی نہیں سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر