پشاور (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل سے نکالنے اورمراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں۔تفصیل کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کی قرارداد حکومتی رکن سہیل آفریدی نے پیش کی، رائے شماری کے دوران ایوان نے قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان پر جیل میں ذہنی و جسمانی تشدد بند کیا جائے، عمران خان کو ان کی حیثیت کے مطابق سہولیات اور سیل دیا جائے۔ دری اثناء د حکومتی رکن سہیل آفریدی نے ایک اور قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کو امن کی بحالی کے لئے خدمات پر تمغہ شجاعت دیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ مراد سعید کی وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا، مراد سعید کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور سیکورٹی فراہم کی جائے اور ان کے خلاف قائم تمام مقدمات فوری ختم کئے جائیں ،اسمبلی میں اس قراردادد کی بھی متفقہ منظوری دیدی گئی ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل سے نکالنے اورمراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرارداد منظور



