اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے حوالے سے بیان کا ان کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،بانی کی گرفتاری پر پارٹی میں اداروں کے باہر احتجاج کی بات ہوئی تھی ،9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، کوئی اور ادارہ اپنی حدود سے باہر نکلتا ہے تو پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ، ایسا بالکل نہیں ہم کسی ادارے کی تکریم نہیں کرتے اس پر چڑھ دوڑنا چاہتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں سرکاری تنصیبات پر حملوں کی کوئی ترغیب نہیں دی گئی،14 مارچ کو زمان پارک پر حملہ کیا گیا،18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا ماحول بنایاگیا تھا ،18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر رینجرز اور ایجنسیز کے اہلکار دیکھے گئے ،اس کے بعد پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا اگر بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی گرفتاری ہوئی تو احتجاج ہو گا ،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ غیر قانونی گرفتاری کرنے والے ادارے کے سامنے احتجاج ہو گا،پارٹی اجلاس میں پر امن احتجاج کا فیصلہ ہوا تھا ،اس کے بعد اگر کوئی بندہ جا کر آگ لگا دیتا ہے تو اس میں پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ،ایسے میںکوئی شخص جا کر گولی بھی چلا دے تو اس میں ہماری ذمہ داری نہیں بنتی۔انہوں نے کہا آج میری بانی پی ٹی آئی سے جیل میں طویل ملاقات ہوئی ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کارکنان نے اس کے بعد بھی کوئی جلائو گھیرائو نہیں کیا،ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ نو مئی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ،بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ان کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
بانی پی ٹی آئی کے بیان کا ان کے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سلمان اکرم راجہ



