مانسہرہ سے گلگت تک روڈ نیٹ ورک گیم چینجر ثابت ہوگا، عبد العلیم خان

پشاور(نیشنل ٹائمز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مانسہرہ سے گلگت تک تیز تر روڈ نیٹ ورک گیم چینجر ثابت ہوگا۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے صدر اے این پی و سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی۔صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ایمل ولی خان کو دیر کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نیاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے، کے پی کے میں مانسہرہ سے گلگت تک تیز تر روڈ نیٹ ورک گیم چینجر ثابت ہوگا۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ موٹرویز پر اوور لوڈنگ والے ٹرک اور ٹرالرز کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔علاوہ ازیں ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف نے بھی صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔سردار محمد یوسف کی طرف سے عبدالعلیم خان کو دورہ مانسہرہ کی دعوت دی گئی ۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر