اڈیالہ جیل کے بیریئر سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) راولپنڈی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر بیریئر توڑ کر اندر داخل ہونے والے کار سوار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کو جیل عملے کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی، ملزم نے جیل عملے پر گاڑی چڑھانے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے قائم کیے گئے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم مبشر حسین نے گاڑی کی ٹکر سے چوکی کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا، ملزم نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر جرم کا ارتکاب کیا۔ مقدمے کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بیریئر، مرکزی گیٹ اور چوکی گیٹ کو نقصان پہنچا، ملزم مبشر حسین اور زیر استعمال گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کی رات ساڑھے 10 بجے کے قریب تیز رفتار گاڑی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کو توڑتی ہوئی ڈی آئی جی آفس کے سامنے فائرنگ رینج تک پہنچ گئی تھی، اس دوران ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی عملے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر