لاہور کی سڑکوں پر ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی، فیصلہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اجلاس میں لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہالی روڈ تک چلائی جائے گی جبکہ ٹرام کل 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرام کے راستے پر ہر ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک سٹاپ موجود ہوگا، پراجیکٹ چین اور فن لینڈ کی طرز پر بنایا جائے گا، ٹرام سروس شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔ ٹرام سروس کیلئے ایم ایم عالم روڈ کو تبدیل کیا جائے گاجبکہ سڑک پر ٹائلز کو بھی استعمال کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر