یونس خان کی آنجہانی ہیڈکوچ باب وولمر کے انتقال کے بعد گرین شرٹس کیساتھ پیش آئے سلوک پر لب کشائی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے آنجہانی ہیڈکوچ باب وولمر کے انتقال کے بعد گرین شرٹس کیساتھ پیش آئے سلوک پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔سال 2007ون ڈے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اچانک ہیڈکوچ کی اپنے کمرے میں موت نے کئی سوالات کھڑے کردیے تھے، جس پر مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان و لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے ٹیم کے ساتھ پیش آئے سلوک پر کھل کر بات کی,سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر وولمر ہیڈ کوچ رہتے تو آج پاکستان کرکٹ بہت مختلف ہوتی اور وہ اسے بہت بلندیوں پر لے جاتے، میں باب وولمر کے بہت قریب تھا اور کرکٹ کے بارے میں بات کرنے کیلئے میچ یا نیٹ کے بعد ایک ساتھ بیٹھنا ہمارا روز کا معمول تھا،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جس رات انکا انتقال ہوا، ہم ایک ساتھ نہیں بیٹھے کیونکہ ہم آئرلینڈ سے ہار گئے تھے۔ اس میچ میں کوئی رن نہیں بناسکا تھا، اس شکست پر ہم سب افسردہ تھے اور میں نے خود کو کمرے میں بند کرلیا تھا۔ اگلے روز ناشتے کے وقت بھی ہم نے ہیڈکوچ کو نہیں دیکھا تھا بعدازاں ہمیں معلوم ہوا کہ موت ہوگئی ہے,یونس خان نے ہیڈکوچ باب وولمر کی موت کے بعد آنے والے چیلنجنگ تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ویسٹ انڈیز کے دوسرے جزیرے پر منتقل کردیا گیا تھا اور مقامی پولیس نے 3 دن تک تمام کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کی، یہ ہمارے لیے کسی اذیت سے کم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹر ہم ملک سفیر تھے لیکن ہمارے ساتھ مجرم جیسا سلوک اختیار کیا گیا، جس کا ہمیشہ دکھ رہے گا۔واضح رہے کہ سال 2007 میں انتقال کرجانے والے ہیڈکوچ باب وولمر کی موت کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ایک افسر نے اسے قتل قرار دیا تھا جبکہ مزید تحقیقات کے بعد اسے قدرتی قرار دیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر