باہر سے پراپیگنڈا کرنے والوں کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، فواد چودھری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہر سے پراپیگنڈا کرنے والوں کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ، بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہا ہے فوج پاکستان کیلئے میرے سے بھی زیادہ اہم ہے، اگر میں نے پی ٹی آئی کو چھوڑا ہوتا تو آج میں ایک وفاقی وزیرہوتا، پی ٹی آئی کے دور میں کوئی آپریشن نہیں ہوا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں رئوف حسن کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، ان کی گرفتاری سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف عزم استحکام آپریشن اچھی بات ہے، شہبازشریف نے غیر سنجیدگی سے عزم استحکام کا اعلان کیا، پی ٹی آئی کے دور میں کوئی آپریشن نہیں ہوا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسی سیاسی اسٹریٹجی پر مبنی تھی، عمران خان کا3سالہ دور پاکستان کیپرامن ترین 3سال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے تیسری بار پی ٹی آئی کو اتنی بڑی اکثریت دی ہے، مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں ختم ہوگئی ہے، اب تو پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن ختم ہوچکی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں سیاست میں تلخیوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے ، باہر سے پراپیگنڈا کرنے والوں کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ فوج پاکستان کیلئے میرے سے بھی زیادہ اہم ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بغیر آپ پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں لاسکتے اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی پولیٹیکل اسٹریٹجی بن سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں نے پی ٹی آئی کو چھوڑا ہوتا تو آج میں ایک وفاقی وزیرہوتا، ہم نے قیدوبند کی صعبتیں برداشت کی ہیں،میرے اوپر آج بھی47کیسز ہیں، ہم نے کبھی بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کی بات نہیں کی، ہم پی ٹی آئی میں تھے اور ہیں اور رہیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر