بہترین ٹیسٹ بیٹنگ سٹرائیک ریٹ، ہیری بروک نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن (نیشنل ٹائمز) انگلینڈ کے نوجوان بیٹٹر ہیری بروک نے ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری داغ ڈالی، یہ 25 سالہ نوجوان کا گھر پر پہلا ٹیسٹ تھا اور یہ اننگز خاص طور پر اس لیے قابل ذکر تھی کیونکہ یہ پانچ نصف سنچریوں اور 85 کے سب سے زیادہ سکور کے بعد آئی تھی ۔ ہیری بروک نے 62ویں اوور میں جوزف کی گیند پر صرف 118 گیندوں میں سنچری مکمل کی۔ان کی کارکردگی نے انگلینڈ کو ٹیسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جیڈن سیلز نے بروک کی اننگز کا خاتمہ 109 کے شاندار اسکور پر وکٹ کیپر جوشوا ڈا سلوا کے ہاتھوں کیچ آٹ ہونے کے ساتھ کیا۔ ہیری بروک نے 23 اننگز کھیلی ہیں جہاں انہوں نے 62.54 کی اوسط اور 90.70 کے سٹرائیک ریٹ سے 1376 رنز بنائے ہیں۔25 سالہ نوجوان بیٹر کسی بھی بلے باز کے لیے 1000+ ٹیسٹ رنز کے ساتھ سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ کے حامل ہوگئے ہیں۔ان کے پیچھے دوسرے نمبر پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے 86.97 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1716 رنز سکور کیے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 1000 رنز سکور کرنے والے بیٹرز میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ 85.53 کے سٹرائیک ریٹ سے 1614 رنز سکور کرکے تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساتھی 82.95 کے سٹرائیک ریٹ سے 2098 رنز بنا کر چوتھے ، بھارت کے وریندر سہواگ 82.23 کے سٹرائیک ریٹ سے 8586 رنز بنا کر پانچویں جب کہ سابق آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ 81.95 کے سٹرائیک ریٹ سے 5570 رنز سکور کرکے چھٹے نمبر پر ہیں ۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر