ری الیکشن کی ضرورت نہیں ، فارم 45 کی بنیاد پرتمام سیٹوں کا فیصلہ ہونا چاہیے، حافظ نعیم

کراچی (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں ری الیکشن کی ضرورت نہیں ، فارم 45کی بنیاد پر تمام سیٹوں کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 40سال سے ملک میں سٹوڈنٹس یونین ہیں، عوام کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے، جمہوریت میں رائے کی اہمیت ہوتی ہے، جو عوام کی رائے سے نہیں آرہا اس کو حکومت میں نہیں آنا چاہیے، ملک میں فارم 45کی حکومت ہونی چاہیے،فارم 47کی نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ری الیکشن کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنادی، فارم 45کی بنیاد پر ایک ایک سیٹ کا فیصلہ ہونا چاہیے، جو ہارا ہے ہار جائے اور جو جیتا ہے وہ جیت جائے، اب یہ ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے کہ جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے کام کرتی ہے یا نہیں، پاکستان میں جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو پھر فیصلہ کرنا پڑے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حق پاکستان کے عوام کا ہے، وہی ووٹ کی طاقت سے کسی کو منتخب کرتے ہیں، ریاست کا مطلب پاکستان کے عوام ہیں، پاکستان کا ایک ایک فرد ریاست ہے، آئین کی بحالی ،بالادستی اور جمہوریت کیلئے سب کو یکجان ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے پاکستان اس حال تک پہنچا ہے، پی آئی اے،ریلوے، سٹیل مل پاکستانی ترقی کے علمبردار ہوتے تھے، یہ تمام ادارے کسی دیہاتی نے تو تباہ نہیں کیے، یہ ادارے بیوروکریٹس اور اشرافیہ نے تباہ کیے ہیں، ڈکٹیٹرز کی گود میں پلنے والے سیاستدان ناکام ہوچکے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حق پاکستان کے عوام کا ہے، وہی ووٹ کی طاقت سے کسی کو منتخب کرتے ہیں، ریاست کا مطلب پاکستان کے عوام ہیں، پاکستان کا ایک ایک فرد ریاست ہے ،حالات کو بے قابوہونے سے بچایا جائے،عوام کو حق دیا جائے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر