نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب نے رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف بھی نیب ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر کے خلاف نیب نے گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ چئیرمین نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف نیب ریفرنس واپس لینے کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کر دی۔ نیب کا کہنا تھا کہ سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز نے ریفرنس واپس لینے کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی۔ نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ نیب کی درخواست کے مطابق ملزمان کے خلاف ریفرنس کو چلانا مناسب نہیں ہو گا، نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کر لے اور سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جائے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر