راولپنڈی، مسافر وین کھائی میں جاگری، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) راولپنڈی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے سلہہ سوڑ کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت چار مسافر جاں بحق، دو بچوں سمیت دس زخمی ہوگئے۔ مسافر وین سوڑ سے کہوٹہ کی جانب آرہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین 65 سالہ بزرگ خاتون مقصود بی بی، 60 سالہ خورشید بیگم، 40 سالہ رقیہ بی بی اور 46 سالہ مرد شفیع اللہ جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں دو بچوں سمیت دس مسافر زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر اور ایس ایچ او کہوٹہ زکا گیلانی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 اور امدادی کارکنوں نے جاں بحق و زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر