لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا وطیرہ رہا ہے، بیرسٹرسیف

پشاور (نیشنل ٹائمز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سکیورٹی جیسے اہم معاملات کو سیاست کی نذر کرنا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا وطیرہ رہا ہے، ماڈل ٹاون میں خواتین اور بچوں کی لاشیں آپ ہی کی حکومت نے گرائی تھیں۔ بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتشاری سیاست بھی مسلم لیگ ن ہی کا شیوا ہے، سپریم کورٹ پر حملہ اور اب ایک پھر سپریم کورٹ کے خلاف زہراگلنا واضح ثبوت ہے، جعلی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے،اس جعلی حکومت کے وزرا بداحواسی میں کچھ بھی بول دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر