ایم این ایز خریدنے کیلیے بڑی آفرز ہو رہی ہیں، اسد قیصر کا الزام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو دبا میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم این ایز کی خریداری کیلیے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعہ ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، بانی چیئرمین، بشری بی بی اور دیگر اسیران کو ناحق جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اور سوشل میڈیا سے وابستہ لوگوں کو غیرقانونی اغوا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، میرا عوام کے لیے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک طرف آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے، دوسری جانب سیاسی جماعتوں کا کریک ڈائو ن ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر