جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت 4 سے 5 فیصد کم ہو جائے گی، اویس لغاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اگلے سال جنوری سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت 4 سے 5 فیصد کم ہو جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت 4 سے 5 فیصد کم ہوجائے گی، کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے چینی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے قیمت 2 روپے کم ہوگی۔ بجلی کی قیمت کم کرنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بھی ہے اور ترجیح بھی ہے، پچھلے سال کی ری بیسنگ کے باعث بجلی بلوں پر 6 ماہ تک دبا رہے گا۔200 یونٹ والے 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کی سہولت اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا آئی پی پیز کپیسٹی پیمنٹ تبدیل نہیں ہوگی ، معاہدوں کی شرائط میں نرمی کیلئے کوشاں ہیں،سیاسی بیان بازی کرنا بہت آسان ہے، ہم مکمل ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کو ابھی تین چار ماہ ہی ہوئے ہیں، مسائل کا حل جلد نکال لیں گے۔انہوں نے سابق نگران وزرا پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں کچھ کیا نہیں اور اب سیاسی بیان بازی کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر