امیر مقام کی فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت، کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر امور کشمیر وسیفران انجینئر امیر مقام نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پرافغان شہریوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت ملوث شر پسند شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔اپنے ایک بیا ن میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شرپسند عناصر کا پاکستان کے پرچم کو اتارنا ناقابل برداشت ہے، جرمن حکومت شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔امیر مقام نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افغان شرپسند چوالیس سالہ میزبانی اور مہمان نوازی کا یہ بدلہ دے رہے ہیں؟ ایک سفارت خانے کی حفاظت میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے، جرمن حکومت عالمی قانون کے مطابق اقدامات کرے، سیاسی مفادات کے لئے بیرون ملک ایسے قابل مذمت اقدام کرنے والے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے خلاف سازش کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے پرچم کی توہین کرنے والوں کے لئے ہمارے دل میں کوئی جگہ ہے نہ پاکستانی ایسے عناصر کو معاف کریں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر