بشریٰ بی بی کے سینیٹر علی ظفر پر تحفظات پر پارٹی کے اندر بات ہوگی، رئوف حسن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے کہا ہے کہبشریٰ بی بی کے سینیٹر علی ظفر پر تحفظات پر پارٹی کے اندر بات ہوگی،بانی پی ٹی آئی کے اہم کیسز علی ظفر نہیں دیکھ رہے،،مولانا فضل الرحمان اور ہمارے درمیان بہت تضادات تھے جواب کم ہوئے، ہم پارلیمنٹ کے اندر رہنا چاہتے ہیں،ہم خیبر پختونخوا حکومت بھی چھوڑنا نہیں چاہتے، پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی کو سہولیات کی فراہمی پر غلط بیانی کررہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تکلیف دینے کیلئے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔ بشریٰ بی بی کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے،بشری بی بی نے سینیٹر علی ظفر کے بارے میں بھی کہا ہے،ہم اس حوالے سے سینیٹرعلی ظفر سے بھی بات کریں گے۔بشریٰ بی بی کے سینیٹر علی ظفر پر تحفظات پر پارٹی کے اندر بات ہوگی،بانی پی ٹی آئی کے اہم کیسز علی ظفر نہیں دیکھ رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بات میں کوئی صداقت نہیں،فضل الرحمان کیساتھ مذاکرات میں مختلف آپشنز پر غور ہو رہاہے،مولانا فضل الرحمان اور ہمارے درمیان بہت تضادات تھے جواب کم ہوئے،امید ہے آئندہ ایک دو سیشنز میں وہ بھی دور ہو جائیں گے۔ ہم پارلیمنٹ کے اندر رہنا چاہتے ہیں،ہم خیبر پختونخوا حکومت بھی چھوڑنا نہیں چاہتے،ہمارے بندوں پر پریشرائز کیا گیا،جب الیکشن کمیشن کہے گا تو ہمارے سارے لوگ حاضر ہو جائیں گے،40ممبران ہمارے پاس موجود ہیں، ایک کا ابھی پراسیس میں ہے۔ہم بنوں واقعہ کی تحقیقات کریں گے، مریم نواز کی تقریر ہارے ہوئے شکاری کی تقریر تھی،انہوں نے جانا ہے، یہ حکومت نہیں کر سکے،یہ اس وقت پاگل پن کی دہلیز کراس کر چکے ہیں۔وزیراطلاعات کے الزامات اس قابل بھی نہیں کہ اس پر کمنٹ کیا جائے،عنقریب یہ لوگ جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر