مسلم لیگ (ن) میں موجود خوشامدی ٹولہ کہہ رہا ہے سب اچھا ہے ،نواز شریف سے کہوں گا پارٹی کو بچا لیں‘ ڈاکٹر آصف کرمانی

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے والے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کسی جماعت نے رابطہ کیا ہے اور نہ میں کسی جماعت میں شمولیت کی خواہش رکھتا ہوں ، پیدائشی مسلم لیگی ہوں اور میں اسی شناخت کے ساتھ مرنا چاہتا ہوں ، صرف خوشامدی ٹولہ کہہ رہا ہے سب اچھا ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہے ، نواز شریف سے کہوں گا پارٹی کو بچا لیں ، خوشامدی ٹولے کی وجہ سے عمران خان لیڈر بنا ہے اور اسی ٹولے نے نواز شریف کو بھی بے بس کیا ہوا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کے پاکستان تشریف لانے سے قبل بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہتا تھا اور انہیں اصل حقائق سے آگاہ رکھتا رہا ہوں ۔ جو پیٹرول عمران خان کے دور میں 150روپے لیٹر ہو میں اس کے خلاف آواز بلند کروں اور وہی پیٹرول پی ڈی ایم کی حکومت اور آج کی حکومت کے دور میں پونے تین سو روپے لیٹر ہو تو میں کیسے آواز بلند نہ کروں ، قائد اعظم نے یہ ملک دو فیصد اشرافیہ کے لئے نہیں بلکہ مڈل کلاس طبقے کے لئے بنایا تھا ، مہنگائی ، بیروزگاری اور ہاتھوں میں ڈگریاں لئے بیروزگار پھرنے والے نوجوانوں کے لئے آواز بلند کرنا میرا جرم ٹھہرایا گیا اور قیادت کے رویے میں سرد مہری آئی ، میں نے انتہائی بوجھل دل کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے لیکن میں نواز شرف کا کل بھی احترام کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں ایک خوشامدی ٹولہ ہے جنہیں میں سیاسی نومولود کہتا ہوں ،یہی وہ لوگ ہیں جنہوںنے نواز شریف کو یہ دن دکھایا ہے اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والا نواز شریف آج سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکا ۔انہوں نے کہاکہ آج عوام بجلی کے بل نہیں دے سکتے، حکومت نے عوام کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ باندھ دیا ہے اور انہیں ننگی تاروں سے جھٹکے دئیے جارہے ہیں ۔ انہوںنے شاہد خاقان عباسی کی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ میں پیدائشی مسلم لیگی ہوں ، میرے والد نے بانی پاکستان کے ساتھ تحریک پاکستان کی جدوجہد میں ساتھ دیا ہے ، کسی جماعت نے مجھ سے رابطہ کیا نہ میری اپنی کوئی خواہش ہے ، میں مسلم لیگی کی شناخت کے ساتھ مرنا چاہتا ہوں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر