آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں، عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

لاہور(نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدے کئے، حکمران اشرافیہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر دولت باہر بھیجتی ہے، گزشتہ تین ماہ میں آئی پی پیز کو 450ارب دیئے گئے، متعدد آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر 10 ارب ماہانہ ادا کئے جاتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ اورمعاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں، آئی پی پیز سے اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ہر یونٹ پر 18 روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں شامل کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 26جولائی کا اسلام آباد میں دھرنا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ہے، عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے اسلام آباد دھرنا میں شرکت یقینی بنائیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر