پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا 9،10 مئی کے واقعات کے بعد بہترین موقع تھا: جاوید لطیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی بات مشاورت کے بغیر ہونا مناسب نہیں جبکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا 9،10 مئی کے واقعات کے بعد بہترین موقع تھا۔لیگی رہنماء جاوید لطیف نے کہا کہ وزیراطلاعات حکومت کا ترجمان ہوتا ہے، اس کے بیان کی اہمیت ہوتی ہے، وزیراطلاعات وہی بات کرتا ہے جو حکومت کا موقف ہوتا ہے، ترجمان حکومت کی اجازت اور مشاورت کے بغیر نہیں بولتا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندیاں نہیں ہوتیں، دہشتگرد گروہوں اور گروپوں پر پابندیاں ہوتی ہیں، عسکری ونگ رکھنے والی جماعتوں پر پہلے بھی پابندیاں لگتی رہی ہیں۔جاویدلطیف نے کہا کہ آج بھی جو دہشتگرد گروہ ہیں ان پر پابندیاں لگتی ہیں، پی ٹی آئی نے جو 9 اور 10 مئی کو کیا تو سیاسی جماعت کا جواز نہیں رہتا، ریاست کے مفادات کو دوسری ریاست کو بیچ دیں تو یہ آئین سے انحراف ہے، پاکستان تحریک انصاف کو 2 سال سے سہولت کاری میسرہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 9،10 مئی کے بعد ایک ادارے میں خود احتسابی ہوئی دوسرے ادارے میں نہیں ہوئی، دوسرے ادارے میں خود احتسابی شروع ہوئی لیکن بعد میں روک دی گئی تھی، پی ٹی آئی پر پابندی لگانی تھی تو9،10مئی واقعات کے بعد بہترین موقع تھا۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر