اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی تردید کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی، مولانا فضل الرحمن سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی مشاورت یا فیصلہ نہیں ہوا۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسمبلی سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی ، مولانا فضل الرحمان کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ۔
پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمن کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی تردید



