کراچی (نیشنل ٹائمز) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے ہر دور میں کسی نہ کسی سیاست دان کو غدار بنایا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی صرف لگانا دیوانے کا خواب ہے اور وہ پورا نہیں ہوگا، حکومت خود بوکھلاہت کا شکار ہے اور وہ الٹی سے سیدھی حرکتیں کر رہی ہیں ٹیکنوکریٹ آنے والی حکومت کا حصہ بننے کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔ عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہوائوں میں تبدیلی نظر آرہی ہے، حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ حکومت خود بوکھلاہت کا شکار ہے اور وہ الٹی سے سیدھی حرکتیں کر رہی ہیں ، پاکستان کی سب سے بڑ ی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات کر رہے ہیں ،مجھے لگتا ہے ملک ایمرجنسی کا طرف جا رہا ہے ، اسلام آباد کی فضا میں تبدیلی نظر آ رہی ہے، ٹیکنوکریٹ کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ ٹیکنوکریٹ آنے والی حکومت کا حصہ بننے کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی صرف لگانا دیوانے کا خواب ہے اور وہ پورا نہیں ہوگا، ان کو عدالتوں سے کوئی سپورٹ نہیں ملے گی پہلے بھی انکو منہ کی کھانا پڑی ہے یہ لوگ عدالت میں پی ٹی آئی کے خلاف گئے تھے اور کچھ نہیں ثابت کر سکتے بلکہ الٹا اپنے خلاف فیصلہ لے کر آئے، سپریم کورٹ نے خود کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے سپریم کورٹ نے اس کے وجود کا اعتراف کیا ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ علی ظفر سمیت کئی لوگ اب مزید پی ٹی آئی میں رہ سکیں گے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں مجھے اب ٹوٹ پھوٹ نظر آرہی ہے۔ پارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو جب دل چاہیے کچھ بھی کر سکتے ہیں جبکہ کچھ رہنما ایسے ہیں جو پارٹی میں رہ کر بھی کچھ نہیں کر پاتے ۔بشریٰ بی بی کے حوالے سے ا نہوںنے کہا کہ بار بار بشریٰ بی بی کا کہنا کہ ان کی اور خان صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے تو حکومت کو ان کے خدشات دور کرنے چاہئیں ۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پر آرٹیکل 6 کے کیس میں جان نہیں ہے ، ہمارے ہاں غدار بنانے والے بہت ہیں ، ہم نے ہر دور میں کسی نہ کسی سیاست دان کو غدار بنایا ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی صرف لگانا دیوانے کا خواب ہے، عمران اسماعیل



